Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آرادھیا بچن کا ماتھا بالآخر نظرآ گیا‘ انٹرنیٹ صارفین اب سُکون میں ہیں

ابھیشک اور ایشوریہ کی بیٹی کی سالانہ گالا میں پرفارمنس سے صارفین کو نیا موضوع ہاتھ لگ گیا
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 02:26pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

بچن فیملی کی نئی اسٹار آرادھیا نے امبانی انٹرنیشنل اسکول کے سالانہ گالا میں اپنے شاندار ٹیلنٹ سے سب ہی کو حیران کردیا ہے مگر اس پرفارمنس کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کے ہاتھ ایک نیا موضوع بھی لگ گیا۔

سوشل میڈیاپر ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہیں۔ انہی قیاس آرائیوں کے درمیان اس جوڑے نے بیٹی کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پرآرادھیا کی پرفارمنس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبز فراک میں ملبوس 12 سالہ آرادھیا نے ڈرامائی انداز میں انٹری دی اوراسٹیج پر انتہائی پُراعتمادی کے ساتھ اپنی لائنیں پیش کیں۔

آرادھیا کی پرفارمنس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے آرچیز اسٹار کے حوالے سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’آرادھیا بچن کو دیکھ کر تمام آرچیز نیپو بچوں کو شرم آتی ہے‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا ماننا ہے کہ مذکورہ فلم کے تمام اداکاروں کو آرادھیا سے سبق سیکھنا چاہئے۔

اسٹار کڈ کی تعریف کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آرادھیا کے اعتماد کو دیکھو، وہ اپنی عمر کے لحاظ سے کافی اچھا کام کر رہی ہیں‘۔

ناظرین اور انٹرنیٹ صارفین سے تعریفی جملوں کے بعد آرادھیا کو پہلی بار مختلف ہیئر اسٹائل میں نظرآنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ عموماً انہیں بے بی کٹ اسٹائل میں ماتھے پر بینگز کے ساتھ ہی دیکھا جاتا تھا۔

ابھیشیک کمار نامی صارف نے لکھا کہ ’ایشوریہ رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کا ماتھا نظرآگیا‘۔

ایک اور صارف نے بھی بینگز کے بغیر پہلی بار آرادھیا کو دیکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا۔

ابھیشک اوراشوریہ کی بیٹی کی پرفارمنس پر ہیش ٹیگ #aaradhyabachchan کے ساتھ تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔

شاہ رخ خان کے چھوٹے ابرام خان بھی امبانی اسکول کے سالانہ گالا میں پرفارم کرتے ہوئے ڈرامے کا حصہ تھے۔

Viral Video

Bollywood

lifestyle

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan

Social media reaction

Couple

X Twitter

stage performance

BOLLYWOOD STAR

#AARADHYABACHCHAN

Gala