Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

4 ڈالر میں خریدا ہوا گلدان ایک لاکھ ڈالرسے زائد میں نیلام

امریکی خاتون کی لاٹری نکل آئی، گلدان معروف فنکار کارلو اسکارپا کا شاہکار نکلا
شائع 18 دسمبر 2023 02:08pm

امریکی خاتون نے صرف چار ڈالر میں خریدا ہوا کمیاب اطالوی گلدان ایک لاکھ سات ہزار ڈالر میں نیلام کردیا۔

ریاست ورجینیا کی ہنوور کائونٹی کی جیسیکا ونسینٹ نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ایک مقامی دکان سے یہ گلدان خریدتے وقت اسے لگا تھا کہ وہ اسے بعد میں ایک یا دو ہزار ڈالر میں فروخت کردے گی۔

گلدن کی اتنی بڑی قیمت ایسے ہی نہیں ملی، اس کے پیچھے خاتون کی لگن کا بھی ہاتھ ہے۔

جیسیکا کو تھوڑی سی تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ یہ تو اطالوی گلاس ویئر کا ایک کمیاب شاہکارہے۔ اسے بعض آن لائن تبصروں سے معلوم ہوا کہ گلدان معروف فنکار کارلو اسکارپا کے کسی شاہکار سے ملتا جلتا ہے۔ بعد میں تصدیق ہوگئی کہ یہ گلدان اسکارپا کی 1940 کی پینیلیٹ سیریز کا حصہ ہے۔

جیسیکا نے گلدان کی حقیقی قدر کے بارے میں مطمئن ہونے پر اس کی تصاویر رائٹ آکشن ہائوس کو بھیجیں۔

آکشن ہائوس کے صدر رچرڈ رائٹ نے جیسیکا سے فوری طور پر رابطہ کیا جس کے بعد فنی نمونوں کے ایک یورپی پرستار نے یہ گلدان ایک لاکھ سات ہزار ڈالر میں خرید لیا۔

vase

thrift shop

rare item