Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مچھر کالونی میں دھماکا، عمارت زمین بوس، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 02:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں ماڑی پور مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب مبینہ دھماکا ہوا جس کے نبتیجے میں عمارت زمین بوس جب کہ تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر گئی جب کہ ملبے سے خاتون سمیت 4 افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ عمارت کا مالک سابق کونسلر نور سلام حقانی تھا، گھر کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی جہاں دھماکا ہوا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے اسحوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک گیس فلنگ اسٹیشن تھا جہاں سوزوکی میں گیس سلنڈر آئے تھے، گیس سلنڈر سوزوکی سے دکان میں شفٹ کئے جارہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوا۔

ایس ایس پی اسلم راؤ کے مطابق ایک گیس سلنڈر پھٹا تو دکان میں رکھے دیگر سلنڈرز میں بھی دھماکے ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دو منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے دکان بنی ہوئی تھی، دھماکے کے فوری بعد دو منزلہ عمارت گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے ابتدائی طور پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نےبعدمیں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق 7 سے 8 افراد ملبے کی زد میں آکر جبکہ دیگر جھلسنے سے زخمی ہوئے، اب تک 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

karachi

karachi blast

Blast