Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا

سوات سے آئی خاتون شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر ن لیگ کے سیکریٹیریٹ پہنچیں۔
شائع 18 دسمبر 2023 11:59am

لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے دوران نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا۔

سوات سے آئی خاتون شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر ن لیگ کے سیکریٹیریٹ پہنچیں۔

نواز شریف نے خاتون کا باہر کھڑے پایا تو گاڑی روک کر انہیں دفتر کے اندر بلالیا۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق خاتون سلمیٰ بی بی کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کیس میں پکڑا گیا تھا، خاتون نے نواز شریف سے اپنے خاوند کی رہائی کی اپیل کی۔

ترجمان کے مطابق نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو خاتون کے شوہر کی رہائی کیلئے ہدایت کردی۔

سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ ان کے شوہر سکردو جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو بتایا کہ میرے چار بچے ہیں اور کوئی کمانے والا نہیں، میرے خاوند کی رہائی کا بندوست کیا جائے۔

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)