Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے مشترکہ امتحانی ہالز قائم کرنے کا فیصلہ

مشترکہ امتحانی ہالز کے قیام کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی, محکمہ تعلیم
شائع 18 دسمبر 2023 11:53am

خیبرپختونخوا میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے مشترکہ امتحانی ہالز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ تعلیم کے مطابق مشترکہ امتحانی ہالوں کے قیام کا مقصد دونوں سیکٹرز کے طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ منصفانہ اور شفاف امتحانات کیلئے بہتر نظام متعارف کرنا ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مشترکہ امتحانی ہالز کے قیام کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد مشترکہ امتحانی ہالز کا باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا۔

KPK

Joint Exam Hall