Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے استعمال شدہ موبائل فون لانے پر ٹیکس میں نمایاں کمی

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ریلیف، نئے فون درآمد کرنے والے تاجر مستفید نہ ہوسکیں گے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 12:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی اور ٹیکس اسسمنٹ کی شرح میں 30 فیصد سے 60 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

نئے موبائل فونز کے کمرشل امپورٹرز کو زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز ادا کرنا ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جو گراوٹ کی بڑھتی ہوئی شرح سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 سے اوورسیز پاکستانی زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق نئی رولنگ کے تحت نئے موبائل فون بلند ترمالیت کی بنیاد پر درآمد کیے جائیں گے۔ برانڈڈ موبائل فونز کے موجودہ اور نئے ماڈلز پر انڈر انوائسنگ کا مارجن بھی گھٹادیا گیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا تھا کہ استعمال شدہ موبائل فونز پر ان کی ظاہری حالت اور ماڈل کی بنیاد پر مناسب فرسودگی طے کی جائے تاکہ بلا جواز اضافی ڈیوٹی یا ٹیکس وصول نہ کیا جاسکے۔

ایف بی آر کو یہ ہدایت بھی کی گئی تھی کہ جب تک غلط بیانی کا احتمال محسوس نہ ہو تب تک مالیت کے تعین کا یکساں اور مستقل طریق کار اختیار کیا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ کسٹمز نے موزوں ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی یقینی بنانے کے لیے تین دن قبل موبائل فون کے 1160 ماڈلز کی مالیت پر نظرِثانی کی تھی۔

overseas Pakistanis

depreciation

used mobile phones