Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میشا شفیع نے نجی ٹی وی کیخلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

میشا نے 2018 گلوکار و اداکارعلی ظفر پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔
شائع 18 دسمبر 2023 11:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے نجی ٹی وی اے آروائی کے برطانوی براڈ کاسٹر (این وی ٹی وی) کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا پہلا حصہ جیت لیا ہے۔

لندن ہائی کورٹ کے ابتدائی مقدمے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چینل میشا شفیع اورگلوکار علی ظفرسے متعلق کیس میں اپنی نشریات کے ذریعے گلوکارہ کی بدنامی کا باعث بنا تھا۔

ہتک عزت کے کیس کا پہلا حصہ جیتنے کی خبر فالوورز کو میشا نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر سُنائی ۔ گلوکارہ نے لکھا کہ لندن ہائیکورٹ نے غلط معلومات نشر کرنے، مجھے بدنام کرنے اور حقائق کی جانچ پڑتال کے بجائے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے کہ میں جھوٹی ہوں اس لئیے پاکستانی عدالتوں سے بھاگ رہی ہوں، AR کے خلاف میرے حق میں فیصلہ دیا.

اے آر وائی یوکے کی جانب سے 5 دسمبر 2020 کو نشریات میں نیوز ریڈرز اور ٹکرز کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کو بطور ثبوت پیش کیا گیا تھا۔

چینل کو اب 26 جنوری 2024 تک عدالت میں اپنا دفاع پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

حال ہی میں بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز میں ’پاکستانی گلوکارہ آف دی ائر‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے علی ظفر نے ان الزامات کے بعد میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

گلوکارہ نے علی ظفر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا تھا لیکن تکنیکی بنیادوں پر اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کے الزامات کام کی جگہ پر ہراسانی کے قانون کے تحت نہیں آتے تھے۔

2021 میں، سپریم کورٹ نے اس بات کا تعین کرنے کے لئے ان کے کیس کی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی کہ علی ظفر کیخلاف الزامات کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 کے تحت آتے ہیں یا نہیں۔

یہ کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔

ali zafar

Meesha Shafi

ARY

defamation