خیبر پختونخوا : ایمونیم نائٹریٹ اور کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پر پابندی عائد
خیبر پختونخوا میں ایمونیم نائٹریٹ اور کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے کھاد ڈیلروں کو احکامات پر عملدار آمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز حکومت خیبرپختونخوا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی کھاد ڈیلر کے پاس، اس کی دکان یا گودام میں ایمونیم نائٹریٹ یا کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پائی گئی تو اس کو ضبط کیا جائے گا اور ملوث کھاد ڈیلروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری لائسنس پر ایمونیم نائٹریٹ کے علاوہ علاوہ تمام کھادوں کی فروخت کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed on this story.