Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میلبرن ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا نے 13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو گا۔
شائع 18 دسمبر 2023 10:21am

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے میلبرن ٹیسٹ کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

آسٹریلین اسکوڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیوین اسمتھ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مارنس لبوشین، نیتھن لائن اور مچل مارش بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو گا۔

Pakistan vs Australia

australian squad

Melbourne Test