Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری 5 بیٹیاں میری زندگی کے رنگ اور میری قسمت ہیں، شاہد آفریدی

'شادی شدہ بیٹیوں پر ابھی بھی میری توجہ ہے'، سابق کپتان نے اہلیہ کے کردار کو بھی سراہا
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 02:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی 5 صاحبزادیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قراردیا ہے۔

شاہد آفریدی دانیال شیخ کے پوڈ کاسٹ شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنے اور بیٹیوں کے درمیان محبت بھرے تعلق سے متعلق گفتگو کی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیاں دی ہیں۔ یہ بیٹیاں دراصل میری زندگی کے رنگ ہیں۔ یہ میری قسمت ہیں‘۔

شاہد آفریدی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہر بیٹی کی پیدائش پر میں نے اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ دو بیٹیاں اب اپنے گھروں کو ہوچکی ہیں۔ تین بیٹیاں ابھی گھر میں موجود ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ دو اچھے داماد اور دو اچھے بیٹے ملے مجھے‘۔

انہوں نے بیٹیوں سے اپنے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’میری دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں، اب تین بیٹیوں پر توجہ دینی ہے۔ لیکن شادی شدہ بیٹیوں پر ابھی بھی میری توجہ ہے۔ وہ آج بھی مجھ سے کچھ چیزوں میں رہنمائی لیتی ہیں‘۔

اپنی بیٹیوں کی تربیت میں اپنی اہلیہ کے کردار کو سرہاتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ’میری اہلیہ کا ہماری بیٹیوں کی تربیت میں اہم کردار ہے۔ چونکہ میرا زیادہ تر وقت سفر میں گزرتا تھا تو میری اہلیہ ہی بچوں کا خیال رکھتی تھیں‘۔

شاہد آفریدی نے والدین کو تجویز دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’والدین کیلئے تعلیم بعد میں اہم ہونی چاہئے، بچوں کی تربیت ان کیلئے اولین ترجیح ہونی چاہئے‘۔

شاہد آفریدی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ اور بولنگ کے انداز کے سبب لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو ایک بہترین والد کی حیثیت کے طور پر بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Shahid Afridi

Pakistan Cricket Team

Interview

lifestyle

شخصیات

podcast

former pakistani crickters

daughter

Ex Cricketer