Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

100 انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 66 ہزار 400 پوائنٹس پر
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 10:51am

آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت نیچے آگئی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی مثبت آغاز ہوا ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 60 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 282.65 روپے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 36 پیسے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ مسلسل پانچواں ہفتہ تھا جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کو قرار دیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 66 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافے کے اعداد و شمار جاری کیے۔

مرکزی بینک کے مطابق 8 دسمبر کو 90.93 ملین ڈالر اضافے سے مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 12.20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی 20.06 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو مجموعی طور پر 7.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

dollar vs rupee

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)