Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا بلیک آؤٹ کے دوران پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ کتنا کامیاب رہا؟

ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی اچانک بند ہوگئی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 12:41pm

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ شب ورچوئل جلسے کا انعقاد کیا جس میں کئی عرصے سے روپوش رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تاہم، اس ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی اچانک بند ہوگئی۔

سوشل میڈیا سروسز کی اس اچانک بندش کے باعث پی ٹی آئی کا ورچوئل ایونٹ دیکھنے کے خواہش مند افراد کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سمانا کرنا پڑا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا بلیک آؤٹ نے پی ٹی آئی کے اس ورچوئل ایونٹ پر کوئی خاص اثر ڈالا؟

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی وکیل مشعال یوسفزئی نے ”ایکس“ پر اس ورچوئل جلسے کی کامیابی کے حوالے سے جاری اعداد و شمار پر مبنی ایک موسیٰ ورک کا ٹوئٹ ری شیئر کیا۔

اس ٹوئٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اس ورچوئل اینٹ کو فیس بک پر 1.4 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ اسی طرح یوٹیوب پر 1.2 ملین، ایکس لائیو پرایک ملین ویوز ملے اور ٹوئٹر اسپیس سے 15 لاکھ لوگوں نے اس ورچوئل جلسے میں شرکت کی۔

ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایکس پر چار ٹاپ ٹرینڈز کے ساتھ اس ایونٹس پر 650 لاکھ ٹوئٹس ہوچکے ہیں۔

ورچوئل جلسے میں روپوش پارٹی رہنما اورسابق وفاقی وزیرمراد سعید کا تحریری پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔

عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ سات ماہ سے روپوش زندگی گزار رہا ہوں، اعظم سواتی

وروچئل ایونٹ سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر وہ گزشتہ سات ماہ سے روپوش زندگی گزار رہے ہیں۔

اس اجلاس سے حماد اظہر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی لیکن حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہو گئے۔

جلسے سے مونس الٰہی، علی محمد خان، عاطف خان، زرتاج گل اور بیرون ملک مقیم شہباز گل اور زلفی بخاری نے بھی خطاب کیا۔