Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایچ ایس وائی نے عرفی جاوید سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ بتادی

'جو ہمیں عزت نہ بخشے، ہم اس کو کیوں عزت بخشیں'
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 02:33pm

پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی نے بھارتی انڈسٹری سے واقفیت نہ ہونے کی ایک حیران کن وجہ بتائی ہے۔

فیشن ڈیزائنر ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کی معروف شخصیات کو نہ پہچاننے کے پیچھے چھپے راز پرروشنی ڈالی۔

شو کے دوران جب میزبان نے ایچ ایس وائی کو بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے متعلق بتایا تو فیشن ڈیزائنر نے عجیب وغریب فیشن سینس رکھنے والی اداکارہ سے نہ واقف ہونے کی وجہ بتائی۔

ایچ ایس وائی نے کہا کہ ’میں بھارتی انڈسٹری میں ہونے والی چیزوں کے بارے میں بہت کم جانتا ہوں، مجھے بھارت کی انڈسٹری کے بارے میں بہت محدود معلومات ہے‘۔

انہوں نے اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جتنی وہ توجہ ہم پر ڈالتے ہیں تو ہمیں بھی اتنی ہی نہ ہونے کے برابر توجہ ان پر ڈالنی چاہئیے‘۔

ایچ ایس وائی نے دو ٹوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا زیادہ فوکس پاکستان کی شوبز انڈسٹری پر ہوتا ہے، عزت سے عزت ملتی ہے۔ جو ہمیں عزت نہ بخشے، ہم اس کو کیوں عزت بخشیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک وقت تھا جب ہمارے فنکار وہاں کام کرتے تھے اور ان کے فنکار یہاں کام کرتے تھے۔ اس گفتگو میں ابھی میں لوگوں کی بات نہیں کر رہا، میں ان کے موجودہ سیٹ اپ یا حکومتی پالیسیوں کی حمایت نہیں کررہا ہوں‘۔

انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستانیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے، مجھے ان کا یہ بیان کہ کوئی پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کرے گا مجھے بلکل پسند نہیں آیا۔ اگر آپ عزت دیں گے تو آپ اسے واپس حاصل کریں گے‘۔

حسن شہریار یاسین پاکستان کے ایک شاندار فیشن ڈیزائنر ہیں جو اپنی بہترین ڈیزائننگ اور اپنے بڑے نام کی وجہ سے فیشن انڈسٹری پر راج کرتے ہیں۔

حسن شہریار یاسین نے معروف پاکستانی اور بین الاقوامی شخصیات کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔ وہ جلد ہی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

Interview

lifestyle

Urfi Javed

fashion designer

Indian Celebrity

HSY

Pakistani Celebrities

Hasan Sheheryar Yaseen