Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیدرلینڈ میں الیکشن جیتنے والے اسلام دشمن رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

گیرٹ ولڈر طویل عرصے سے اسلام مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے
شائع 17 دسمبر 2023 11:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیدرلینڈ میں الیکشن جیتنے والے اسلام دشمن رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کھل کر سامنے آگئی۔

نیدرلینڈ کے پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈر نے گزشتہ ماہ پارلیمانی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، ان کے ماضی اور حال پر نظر ڈالی جائے تو یہ اسلام مخالف پروپیگنڈے میں ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پیغام میں گیرٹ ولڈر نے لکھا کہ ڈچ انتخابات جیتنے پر مجھے دنیا بھر سے پیغامات آئے جس پر میں ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں گیرٹ ولڈر نے مزید لکھا کہ مجھے بھارت سے بھی بہت سے اچھے پیغامات آئے ہیں۔

پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسلام دشمن نیدر لینڈ کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ ان ہندوؤں کی حمایت کروں گا جن پر بنگلہ دیش اور پاکستان میں صرف ہندو ہونے کی وجہ سے حملہ کیا جاتا ہے یا انھیں قتل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے یا ان پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گیرٹ ولڈر کی کامیابی کے بعد برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ گیرٹ ولڈر کی الیکشن میں کامیابی نے نیدرلینڈ میں مقیم مسلمانوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ اس حوالے محسن کوکتاس نے کہا کہ یہ انتخابی نتائج ڈچ مسلمانوں کے لیے چونکا دینے والے ہیں۔

پارٹی فار فریڈم (پی وی وی) کی سربراہی میں گیرٹ ولڈرنے طویل عرصے سے اسلام کو نشانہ بنایا ہے اور اُسے ایک پسماندہ مذہب کے طور پر بیان کیا ۔

Netherlands

Geert Wilders

Netherlands Muslim