مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا
پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے نو نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ن لیگ کے ایجنڈے سے متعلق پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
عام انتخابات کےلئے ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا، خالدمقبول صدیقی
آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت
جماعت اسلامی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان
نظام عدل و انصاف میں اصلاحات ، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی اصلاح، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع اور پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.