Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبوبہ سے کیے گئے سلوک پر ندامت، عاشق نے اپنی قیمتی کار کو آگ لگادی

کار جس ورکشاپ میں کھڑی تھی وہاں کھڑی دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں
شائع 17 دسمبر 2023 08:07pm
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

ترکیہ میں عاشق نے اپنی محبوبہ کو پہلے گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر اپنی قیمتی کار کو آگ لگادی، جس سے ورکشاپ کو بھی بھاری نقصان پہنچا، پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا۔

کہتے ہیں پہلے اچھی طرح سوچ لیا جائے اس کے بعد عملی قدم اٹھایا جائے کیونکہ جذباتی فیصلوں پر بعض اوقات پشیمانی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ایک عاشق نے کار سے اپنی ہی محبوبہ کو غلطی سے ٹکر مار دی اور جب غلطی کا احساس ہوا تو ورکشاپ میں مرمت کے لیے کھڑی اپنی کار کو پہلے لاتیں ماریں اور طیش میں آکر کار کو آگ لگادی۔

کار کو آگ لگانے سے نہ صرف کار جلی بلکہ ورکشاپ کو بھی بھاری نقصان پہنچا اور وہاں کھڑی دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں۔

ورکشاپ کے مالک کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی کار سے اپنی محبوبہ کی کار کو ٹکر مار دی تھی ، جس کی وجہ سے خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ حادثے میں اس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا اور مرومت کیلئے ہمارے پاس آیا تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ورکشاپ کے مالک کے مطابق مجموعی طور پر اس کا نقصان 69 ہزار ڈالر کا ہوا ہے۔

جذباتی شخص نے محبوبہ سے کیے گئے سلوک کی رنجش میں اپنی کار سے انتقام لیا، یہ عمل اسے 2 ملین ترک لیرا میں پڑا جو پاکستانی روپیہ میں ایک کروڑ 94 لاکھ 12 لاکھ 429 ( 19,412,429) بنتا ہے۔

Turkey

Friends

Love Marriage