Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ہماری آزادی داؤ پر لگی ہے، سیاست اور معیشت دباؤ میں ہے، مولانا فضل الرحمان

ہماری جماعت بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سربراہ جے یو آئی
شائع 17 دسمبر 2023 06:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آزادی داؤپر لگی ہوئی ہے، ہماری سیاست اور معشیت دباؤ میں ہے۔

مردان میں تقریب سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دی لیکن ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا، بیوروکریسی نے کیا حصہ ڈالا۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کےمرتکب ہو رہے ہیں، ہم نے مدرسے میں جو سیکھا اس پر کھڑے رہیں گے، مدارس میں علوم کا تحفظ ہورہا ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے انسانیت کو شرمندہ دیا ہے، دنیا فلسطین کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کابل حکومت نے ٹی ٹی پی کے 40 دہشت گرد گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

عام انتخابات تک سرکاری ملازمین کے چھٹی کرنے پر پابندی عائد، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شرو

مولاںا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں اور معشیت کی بحالی کاعزم رکھتے ہیں۔

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Law and order situation

Election 2024