Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پولیس اہلکار کے ایک اور شخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ویڈیو وائرل

واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 06:48pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں ڈاکوؤں کے پے در پے واروں سے شہری جان سے ہاتھ دھونے لگے ہیں، جی الیون ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد اب ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ڈکیتی مزاحمت پر جان گنوا بیٹھا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی ہلاکت کا واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا، جسے ایک نامعلوم شہری نے کیمرے کی آنکھ سے عکس بند کرلیا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو ایک شخص کو گھیر کر اسے لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں، اور جب کہ عوام یہ منظر چھپ کر دیکھ رہے ہیں، اور ویڈیو بنانے والا شخص آوازیں لگا رہا ہے پکڑو پکڑو۔ تاہم اس دوران فائرنگ کی آواز گونجتی ہے اور ایک شخص کہتا ہے کہ لڑکے کو گولیاں ماردیں۔

واقعے کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

Street Crimes