Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ کے پی کی صوبائی قیادت کرے گی، شریک چیئرمین پی پی پی
شائع 17 دسمبر 2023 03:55pm
فوٹو۔۔فائل ۔  آج ٹی وی
فوٹو۔۔فائل ۔ آج ٹی وی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے خیبر پختون خوا قیادت کو انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باقی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔

شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری گزشتہ روز پشاور پہنچے تھے اور انہوں نے کل گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری کی پشاور گورنر ہاوس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کے پی قیادت کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، پارٹی میں اختلافات جلد ختم کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج بھی گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے، اور آج پارٹی رہنماء ضیا ءاللہ آ فریدی کے بیٹے کے نکاح میں شرکت کریں گے۔ وہ ناراض پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، وہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیا ءاللہ آفریدی نے بتایا کہ گزشتہ روز آصف زرداری پشاور آئے ان کا دورہ مکمل طورغیر سیاسی ہے، سیکیورٹی وجوہات کے باعث انہوں نے گورنر ہاﺅس میں قیام کیا، اور انہوں نے گورنر غلام علی سے غیر رسمی ملاقات کی تھی۔

Asif Ali Zardari