Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی
شائع 17 دسمبر 2023 03:26pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ اورڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد اب آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔

سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔

سندھ کے شہری آن لائن زمین کے فارم اورک ھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے، اور آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔ آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز و کمشنرز کو آن لائن نظام کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں، آئندہ چند ماہ میں یہ آن لائن نظام مکمل طور پر نافذ کردیا جائے گا۔

Sindh government

Domicile

Land records