Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کے ججوں اور بیگمات کو ایئرپورٹس پر جامہ تلاشی سے استثنیٰ کا نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنا کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔
شائع 17 دسمبر 2023 03:13pm

سپریم کورٹ کے ججز اور ان کی بیگمات کو ایئرپورٹس پر جامہ تلاشی سے استثنا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے سول ایوی ایشن کی ہدایت پر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لک بھر کے ہوائی اڈوں پر حاضر سروس ججز، چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔

اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنا سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنا کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔