Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش میں آف ڈیوٹی کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق

مسلح ملزمان کو ڈکیتی کرتے دیکھ کر اہلکار اشرف نے ان کی جانب دوڑ لگا دی
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 04:27pm
Firing incident in Ramna police station of Islamabad - Aaj News

اسلام آباد کے تھانہ رمنہ کی حدود میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف ڈیوٹی ختم کرکے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ اس نے راہزنوں کو ڈکیتی کرتے پایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان کو ڈکیتی کرتے دیکھ کر اہلکار اشرف نے ان کی جانب دوڑ لگا دی، اہلکار کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، پولیس اہلکار نے ملزمان کو دبوچا تو اس کا بیٹا بھی مدد کو آگیا۔

دونوں کو اپنے اوپر حاوی ہوتا دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کی زد میں کانسٹیبل اشرف کا بیٹا ذیشان بھی آگیا۔

فائرنگ کرنے کے بعد راہزن فرار ہوگئے۔

ہیڈ کانسٹیبل اشرف پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں تعینات تھا۔

سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔