Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عام انتخابات تک سرکاری ملازمین کے چھٹی کرنے پر پابندی عائد، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع

کن سرکاری ملازمین کو چھٹی پر پابندی سے استثناء حاصل ہوگا؟
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 05:14pm

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جو 19 دسمبر یعنی منگل تک مکمل ہو جائے گی۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کردیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی، عام انتخابات تک سرکاری ملازمین کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ لکھا جس کے مطابق میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز کے لئے استثناء حاصل ہوگا۔

ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع

سندھ میں بھی ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریننگ 19 دسمبر 2023 کو مکمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ صوبے میں 191 ریٹرننگ آفیسرز ہیں، جن میں61 قومی اور 130 صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران شامل ہیں، صوبہ بھر میں 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں آر اواز اور ڈی آر اوز کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

بلوچستان میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجازانورچوہان نے ایک اعلامیے میں کہاکہ آراوزکی ٹریننگ کاسلسلہ چل رہاہے، صاف اورشفاف الیکشن کےانعقادکیلئےہرممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں،امیدواروں کےساتھ یکساں سلوک کیا جائےگا، شکایات کاآئین،قانون کےمطابق ازالہ کررہےہیں۔

،اعجازانورچوہان نے کہاکہ 20دسمبرسےکاغذات نامزدگی شروع ہوگی، آراوزسےکہاایمانداری سےکام کریں۔

Election 2024