Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی

ملزم ویڈیو بناتا رہا اور بلیک میل کرتا رہا۔
شائع 17 دسمبر 2023 01:00pm

اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود القدوس ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حسنین نامی ملزم زیادتی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں دائرہ کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی 12 سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان حسنین نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بناتا رہا ہے اور پانچ مرتبہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس تھانہ اے ڈویژن نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کرکے میڈیکل حاصل کرلیا۔

میڈیکل میں ڈاکٹرز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس نے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Child Rape

Okara