تاریخ کا سب سے مہنگا پرمٹ حاصل کرنے والے امریکی نے مارخور کا شکار کرلیا
امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کرلیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ 12 ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا پرمٹ اکتوبر میں بولی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔
وائلڈ لائف پالیسی کے مطابق مارخور شکار سے ملنے والی رقم کا 70 فیصد حصہ کمیونٹی جبکہ 30 فیصد حصہ سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے.
وائلڈ لائف خیبرپختونخوا ہر سال مارخور کے شکار کے لئے 4 پرمٹ جاری کرتا ہے، محکمے کو اس سال 18 کروڑ روپے سے زائد کی کامیاب بولی لگی ہے۔
بولی کی رقم جو پاکستانی روپے میں 6 کروڑ سے زائد بنتی ہے، جس میں سے 4 کروڑ سے زائد رقم توشی کمیونٹی کے نمائندوں میں برابر تقسیم ہوگی۔
معاوضے کے اس طریقہ کار سے مقامی لوگ بہت خوش ہوتے ہیں اور علاقے میں مارخور کی افزائش کا بہت خیال کرتے ہیں، اس کے علاوہ علاقے میں مارخور کی غیر قانونی شکار کو روکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.