Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں کون کون سی کتابیں مقبول ہوئیں

کتب میلے میں نوجوان ، بچے، بزرگ اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔
شائع 17 دسمبر 2023 10:27am
Five-day book fair in Karachi - Aaj News

کراچی میں پانچ روزہ عالمی کتب میلہ جاری ہے، علم و ادب کے رسیا کتابوں کی خریداری کے لیے جوق در جوق کتب میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

کراچی بک فیسٹیول میں دنیا بھر کے موضوعات پر کتابیں رعایتی قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہیں۔

کتب میلے میں نوجوان ، بچے، بزرگ اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔

بچوں کا رجحان تو کارٹونز اور اسی طرح کی دیگر کتابوں کی طرف ہے۔

جبکہ نوجوانوں کی دلچسپی ناولز اور شعر و شاعری میں دیکھی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف تاریخی موضوعات پر کتابیں بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

یہ پانچ روزہ کتب میلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

KARACHI BOOK FAIR