Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں امن کے ثمرات، چترال میں کالاش فیسٹیول کا آغاز، وادی سوات میں سیاحت میں اضافہ

مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا
شائع 17 دسمبر 2023 09:44am

چترال میں امن کے ثمرات جاری ہیں، جہاں کالاش فیسٹیول چومس کا جوش و خروش سے آغاز ہوگیا ہے۔

تاریخی چومس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں ہوگیا ہے۔

16 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

فیسٹول میں مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے، جبکہ جانوروں کی قربانی، مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر چیزیں بھی ہوں گی۔

فیسٹیول دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وادی سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔

ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

KPK

Chitral

Kalash Festival

Malam Jabba

Jeep and Bike Rally