پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج، بالائی علاقوں میں برفباری، کئی موٹر ویز بند
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے، جبکہ دیربالا اور چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری نے ہر سو سفید چادر پہنا دی۔
لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
موٹر وے حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں صبح کے وقت کراچی کا پہلا اور لاہور پانچواں نمبر ہے۔
پنجاب حکومت نے پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور کے دس علاقوں میں بارش کروائی گئی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں اسموگ ٹاورز بھی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب قلات شہراورگردونواح میں سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیربالا میں لواری ٹنل، لواری ٹاپ اور ڈوگ درہ میں برفباری ہوئی، جبکہ چترال کے بالائی علاقوں گرم چشمہ مڈلگشت میں بھی برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔
برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
Comments are closed on this story.