Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری پشاور پہنچ گئے، پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

سابق صدر کی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات
شائع 16 دسمبر 2023 11:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پشاور پہنچ گئے۔

شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری پشاور پہنچے۔ انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سےملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

آصف زرداری پارٹی رہنماء کے بیٹےکی شادی کی تقریب کیلئے پشاور پہنچے۔

سابق صدر کی پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Asif Ali Zardari

Haji Ghulam Ali

Election 2024