Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی : پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزم پولیس کو 15 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ایس ایس پی انور کھیتران
شائع 16 دسمبر 2023 10:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

گھوٹکی پولیس نے مقابلے کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں داد لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت خادم چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

حکومت کا ٹانک میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لانڈھی میں بیوی نے خود کو آگ لگا لی، ملیر میں بیوی کو گولی مار کر شوہر کی خودکشی

کراچی میں آن لائن ٹیکسی پر فائرنگ سے تاجر اور ڈرائیور ہلاک، خاتون زخمی

انور کھیتران کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کو 15 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Dacoits