Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ صبح 11 بجےاڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 10:13pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

الیکشن کمیں میں توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ صبح 11 بجےاڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا۔

سابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر ان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

جیل سے باہر ٹرائل کیلئے عمران خان کی ایک اور امید دم توڑ گئی

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

ECP

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Contempt of Chief Election Commissioner Case