Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 16 دسمبر 2023 08:42pm

پاکستان پیپلزپارٹی نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہم بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے دیگر جماعتیں الیکشن سے بھاگتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ جماعتیں عدالتوں میں پٹیشن ڈال رہی ہیں۔

بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور شازیہ مری نے بلاؤل ہاؤس کراچی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 دسمبر سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں، الیکشن شیڈول کے اعلان کو ویلکم کررہے ہیں، ہم الیکشن مہم کا باقاعدہ شروع کررہے ہیں، 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے آغاز کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں مقابلہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے اور انتخابات وقت پر ہوں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات کے لیے تیار ہے، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں رکاوٹیں ڈالی جائیں، ہم 27 دسمبر سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کریں گے، پیپلزپارٹی کے کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، انتخابی شیڈول کے بعد انتخابی مہم تیز کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت مقررہ پر انتخابات چاہتی ہے، دوسری جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، کچھ جماعتیں عدالتوں میں پٹیشن ڈال رہی ہیں، کچھ جماعتیں عوام میں اپنی مقبولیت کھوچکی ہیں، کوئی کہتا ہے ایٹم بم ہم نے بنایا، کوئی کہتا ہے سی پیک ہم لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو ہر جگہ جاکرعوام کی بات کررہے ہیں، ہم نے نفرت کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہے، ہم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی سب کو جوڑنے کی بات کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو جوڑنے کی بات کررہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہے، ہم 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسے کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ڈی آر اوز پر حکم امتناع معطل، لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Sherry Rehman

Elections

Shazia Marri

Pakistan People's Party (PPP)

Sharjeel Inam Memon

Garhi Khuda Bakhsh

Election Schedule 2024

Election 2024