Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ فی تولہ سونا کہاں آگیا؟

پاکستان میں 24 قیراط سونا کتنے میں مل رہا ہے؟
شائع 16 دسمبر 2023 08:40pm

ہفتے کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 216,800 روپے پر آگئی، جو گزشتہ روز 218,600 روپے فی تولہ تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 185871 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170,382 روپے ریکارڈ کی گئی جو ایک دن پہلے 171,796 روپے تھی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,670 روپے اور 2,289.09 پر برقرار رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 2040 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

سونا

bullion rates

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices