Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولپور: ٹائیگر حملے میں شہری کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

زخم لگنے اور جان نکلنے میں 10 سے 15منٹ کا وقت لگا تھا، رپورٹ
شائع 16 دسمبر 2023 08:32pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے مردہ حالت میں ملنے والے شہری بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دنوں بلاول کی لاش ٹائیگر کے پنجرے سے ملی تھی۔

چڑیا گھر میں ٹائیگر کے حملے میں جاں بحق شہری بلاول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاول کی موت گلا دبو چنے کے باعث ہوئی، زخم لگنے اور جان نکلنے میں 10 سے 15منٹ کا وقت لگا تھا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بلاول کے جسم پر زخم کے 10 بڑے نشانات پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جسم کی کوئی بڑی ہڈی میں فریکچر نہیں تھا، بلاول کی گردن اور بائیں ٹانگ کے گوشت کو نوچا گیا تھا۔

بلاول کے ٹائیگرز کے جنگلے میں داخل ہونے کا تاحال پتہ نہ چل سکا، سی سی ٹی وی سے بھی داخلے کے شواہد نہ مل سکے۔

bahawalpur

Punjab police

Lion

Zoo