Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر نواز وڑائچ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب، وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیرحتمی نتائج سامنے آگئے
شائع 16 دسمبر 2023 08:18pm

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیرحتمی نتائج سامنے آگئے، عامر نواز وڑائچ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ نصراللہ جلبانی نائب صدر اور راحیل صمصام جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

کراچی بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق عامر نواز وڑائچ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق نصراللہ جلبانی کراچی بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر راحیل صمصام کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب نتائج سامنے آنے کے بعد کراچی میں وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔

انتخابات میں جیت کی خوشی میں وکلاء نے ہوائی فائرنگ کی، وکلاء نے مختلف ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی۔

annual election

karachi bar association

Inconclusive results

Amir Nawaz Waraich