Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینیمل فلم کے بوبی دیول، رنبیر کپور نے خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ سے بے تکلفی کی حد پار کردی

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شائع 16 دسمبر 2023 08:17pm

دنیا بھر میں کمائی کے ریکارڈ توڑنے والی بالی ووڈ فلم ”اینیمل“ کے مرکزی کرداروں بوبی دیول اور رنبیر کپور نے خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ بے تکلفی کی حد پار کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ”اینیمل“ کی کاسٹ کو پرائیویٹ جیٹ میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران گیتا چھتری نامی ایک بلاگر اور فلائٹ اٹینڈنٹ نے اداکاروں سے آٹو گراف مانگا۔

جس پر رنبیر کپور اور بوبی دیول نے فضائی میزبان کی شرٹ پر دستخط کر ڈالے۔

صرف مرد اداکار ہی نہیں بلکہ اداکارہ رشمیکا مندنا نے بھی فضائی میزبان کی شرٹ کے کف پر آٹوگراف دیا۔

اس تمام واقعے کی ویڈیو گیتا چھتری نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ڈالی جو فوراً وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ تو خوش ہوئے، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ شرٹ اب ایک قیمتی چیز بن گئی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ”اینیمل“ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے کمانا ہے۔ بھارت میں فلم جلد ہی 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی ہے۔

Viral Video

ranbir kapoor

Autograph

animal

Rashmika Mandanna

Animal Movie

Bobby Deol

Gita Chetri