Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹس منصوبہ 3 سال سے تعطل کا شکار

ای پاسپورٹ اجراء کے تحت ایئرپورٹس پر ای گیٹس منصوبہ لازمی قرار دیا گیا تھا
شائع 16 دسمبر 2023 07:27pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

ملک بھر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹس منصوبہ 3 سال سے تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق ای گیٹس منصوبہ کی 3 سال سے تعطل کا شکا رہنے کی بڑی وجہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فیصلہ سازی میں تاخیر ہے۔

ای پاسپورٹ اجراء کے تحت ایئرپورٹس پر ای گیٹس منصوبہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز امیگریشن کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹس ناگزیر ہیں، لاہور، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس لگانے کا پلان تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے، امیگریشن سسٹم بند

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

کراچی ایئرپورٹ اندھیرے میں کیوں ڈوبا ؟ سول ایوی ایشن نے وجہ بتا دی

ذرائع کے مطابق منصوبے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی بورڈ سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

CAA

PIA

islamabad international airport