Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس، انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم سے متعلق حکمت عملی پر غور

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم...
شائع 16 دسمبر 2023 07:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔

اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، احمد محمود، محمدعلی شاہ اور مراد علی شاہ شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثناء اللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی کی وصولی 20 دسمبر سے شروع ہوگی

جعلی الیکشن شیڈول سوشل میڈیا پر زیر گردش ، الیکشن کمیشن نے تردید کردی

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Bilawal Bhutto

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Elections

Pakistan People's Party (PPP)

bilawal house karachi

Election Schedule 2024

Election 2024