Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے ایکشن ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی 6 ارب سے زائد مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار

وا گزار پراپرٹی 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلہ پر مشتمل ہے، ترجمان
شائع 16 دسمبر 2023 07:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروا لی جس کی کل مالیت 6 ارب 40 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائیاں کیں۔

وا گزار کروائی گئی پراپرٹی مجموعی طور پر 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلہ پر مشتمل ہے جس کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائیاں اٹک، فتح جھنگ اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر عمل میں لائی گئیں، راولپنڈی ریجن سے 15 ایکڑ 3 کنال اور 2 مرلہ کی جائیدادیں وا گزار کروائیں گئیں جس کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ہے۔

حسن ابدال سے 97 ایکڑ 6 کنال اور 12 مرلہ کی جائیداد واپس لی گئی ہیں جس کی مالیت 589.390 ملین ہے۔

ترجمان کے مطابق وا گزار کروائی گئی پراپرٹی متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

FIA

Punjab police

Punjab Development

anti encroachment