Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے الیکشن پر ایک اور درخواست دائر کردی، عدالتی نگرانی کا مطالبہ

چیف جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا
شائع 16 دسمبر 2023 05:33pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ کے زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ضمنی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 18 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابات قوم کی امانت ہے، کسی کو تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر فیصلے سے بھی روک دیا

پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو لیول پلینگ فیلڈ دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے وہی ہوگی نہ ایک دن کم اور نہ ہی ایک دن زیادہ کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وکیل الیکشن کمیشن اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

pti

Peshawar High Court

Elections

Pakistan Tehreek Insaf

Chief Justice Muhammad Ibrahim Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Judiciary Supervised Elections

Election 2024