Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کرگئے

شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں کویت کے امیر بنے تھے۔
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 10:50pm

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ہفتہ کو کویت کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں امیری عدالت کے وزیر شیخ محمد عبداللہ الصباح نے کہا کہ ’انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم کویتی عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے دوست اعلیٰ حضرت امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم کے لیے سوگوار ہیں، جو اپنے رب کی بارگاہ میں آج انتقال کرگئے‘۔

حکام کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ نومبر میں شیخ نواف کو ایک نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس وقت سے، چھوٹی لیکن تیل سے مالا مال قوم ان کی صحت کے بارے میں خبروں کا انتظار کر رہی تھی۔

اگرچہ رپورٹ میں صحت کے معاملے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

1937 میں پیدا ہونے والے شیخ نواف 1921 سے 1950 تک کویت کے مرحوم حکمران شیخ احمد الجابر الصباح کے پانچویں بیٹے تھے۔

انہوں نے ثانوی تعلیم کویت میں حاصل کی لیکن اعلیٰ تعلیم حاصؒ نہیں کر پائے۔

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 25 سال کی عمر میں صوبہ حویلی کے گورنر کے طور پر کیا۔

کویت کے نائب حکمران اور ان کے 83 سال سوتیلے بھائی شیخ مشعل الاحمد الجابر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نئے امیر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، حالانکہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

شیخ نواف نے ستمبر 2020 میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 91 سال کی عمر میں امریکہ میں وفات کے بعد حلف اٹھایا تھا۔

شیخ نواف اقتدار سنبھالنے سے پہلے کئی دہائیوں تک اعلیٰ عہدے پر فائز رہے۔ انہیں 2006 میں بظاہر وارث نامزد کیا گیا، جب 1990 میں عراقی فوجیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال امارات پر حملہ کیا تو وہ وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے مسلح گروپوں کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا۔

آپ الصباح خاندان میں مقبول تھے اور شائستگی کے لیے شہرت رکھتے تھے۔

امیر بننے کے بعد انہیں کویت کی معیشت پر حملہ آور تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے گزرنا پڑا، جس کی وجہ سے 2020 میں بین الاقوامی ایجنسیوں کی طرف سے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آئی۔

آصف زرداری کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امیر کویت کے خاندان اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

آصف علی زرداری نے شیخ نواف الاحمد الصباح کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امیر شیخ نواف الا حمد الصباح پاکستان کے بہترین دوست تھے۔

Kuwait’s Emir

Sheikh Nawaf al Ahmad al Jaber al Sabah

Kuwait's Emir Died