Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ٹانک میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

یبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کے پی
شائع 16 دسمبر 2023 12:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین نے ٹانک میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان میں سٹس (ر) ارشد حسین نے کہا کہ ٹانک میں پولیس جوانوں نے انتہائی جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ان پولیس جوانوں کی بہادری دوسرے جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، اس کے ساتھ ہی نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بہادری سے شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک پولیس لائن پر حملہ، خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار شہید

واضح رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دواضلاع بشمول خیبر اور ٹانک میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے جن میں تین پولیس جوان بھی شامل ہیں۔

خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائن ٹانک پرحملہ کیا تھا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔