Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول برازیلی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے

گلوکار دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسٹیج پر گر گئے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 16 دسمبر 2023 12:54pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

برازیل کے مقبول گلوکارہنریک لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

امریکی ویب سائٹ نیویارک پوسٹ کے مطابق 30 سالہ ہنریک ایک نجی تقریب میں پرفارم کر رہے تھے کہ اس دوران اپنا توازن کھونے کے سبب اسٹیج پر گر گئے۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق گلوکار پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔ہنریک کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ان کے ریکارڈ لیبل ٹوڈا میوزک کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ایک مقامی میڈیکل کلینک لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرتگالی زبان سے ترجمہ کیے گئے بیان میں لیبل نے کہا کہ ’زندگی میں بہت مشکل حالات ہوتے ہیں جن کی ہمارے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خدا کی مرضی غالب ہے! پیڈرو ایک خوش حال نوجوان تھا، سب کا دوست تھا، ایک اکلوتا بیٹا، ایک بہترین شوہر اور ایک انتہائی مخلص والد تھا‘۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ’مسیحی موسیقی کا شعبہ سوگ میں ہے۔ ٹوڈا میوزک فیملی سوگ میں ہے‘

مرنے والے گلوکار کے سوگواران میں ان کی اہلیہ سوئیلان بیریٹو اور ان کی 2 ماہ کی بیٹی زوئی شامل ہے۔

death

singer

brazil

Heart disease

lifestyle