Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلبا کیلئے مفت سفری سہولت ختم

دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ
شائع 16 دسمبر 2023 12:14pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کو ختم کردیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

Metro Bus

orange line metro train