Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم کی اقوام متحدہ سربراہ سے ملاقات، فلسطین میں جنگ بندی، دو ریاستی حل کا مطالبہ

جنرل عاصم منیر نے سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 12:34pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا وار سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، بھارت کی یہ کوشش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہ، لہٰذا جموں و کشمیر کی حثیت میں بھارت کی یکطرفہ تبدیلی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کونسل پر فوری جنگ بندی اور غذہ میں مظالم بند کرنے کے لئے عالمی کوششوں پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتیں، مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

افغانستان قصہ پارینہ ہوا، پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد اب کیا ہوگی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور وحشیانہ ہدف کے شکار معصوم شہریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر موذوں انسانی بنیادوں پر مدد پر بھی زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی تشویش کو تسلیم کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

ISPR

COAS

United Nations

New York

Army Chief General Asim Munir