Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے فوا د چوہدری کی جیل میں گرفتاری ڈال دی

نیب کو فواد چوہداری کے وارنٹ کی تکیمل اورشامل تفتیش کی اجازت
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 12:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی گرفتاری ڈال دی۔

فواد چوہدری پہلے سے ہی اینٹی کرپشن کیس میں جوڈٰیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد ان وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا تھا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔

نیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے وارنٹ کی تکمیل اور تفتیش سے متعلق نیب درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر نیب حکام اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہداری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،۔

نیب نے استدعا کی کہ فواد چوہدری جوڈیشل اورعدالت کی کسٹڈی میں ہیں، ان سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے فوادچوہدری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فواد چوہدری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی۔

NAB

Fawad Chaudhary