Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کا گھر چھوڑ دیا

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 10:19am

بالی ووڈ کے مقبول جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے دوران ایشوریہ کے گھر چھوڑ کرجانے کی خبرسامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کا گھر چھوڑ دیا ہے، ممکن ہے کہ بہت جلد یہ جوڑا اپنی راہیں جدا کرلے گا۔

ابھیشک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔ تاہم جوڑے کو کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔

تاہم پوری فیملی کو فلم کے پریمیئر پر ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

اس کے بعد چند روز قبل امیتابھ بچن نے بہو ایشوریہ رائے کو سوشل میڈیا سے اِن فالو کردیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر قیاس آرائیاں دیکھنے میں آئیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Bollywood actress

Bollywood

Indian Media

Amitabh Bachchan

lifestyle

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan

Divorced Women

Couple

rumors

Separation

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR