Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آن لائن ٹیکسی پر فائرنگ سے تاجر اور ڈرائیور ہلاک، خاتون زخمی

پیلپز پارٹی رہنما فیصل شیخ کے بہنوئی طارق اہلیہ سمیت جا رہے تھے، ٹارگٹ کلنگ کا شبہ
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 12:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں ناظم آباد انکواٸری آفس اسپورٹس کمپلیکس کے پاس نامعلوم افراد کی آن لائن ٹیکسی پر فاٸرنگ سے ایک مقامی تاجر اور آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقامی تاجر 40 سالہ طارق ولد عارف ہے جو پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار کا بہنوئی ہے اور اہلیہ کے ساتھ تقریب سے واپس آ رہا تھا۔ اس کی اہلیہ بینش زخمی ہوئی ہے۔

طارق کے ساتھ مارے گے ٹیکسی ڈرائیور کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص پیلپز پارٹی کے فوکل فرسن ضلع فیصل شیخ کا بہنوئی تھا،جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فیصل شیخ کی بیٹی کی شادی تھی اسی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے انکوائری آفس پہنچتے ہی کار پر فائرنگ کی، واقعہ میں جاں بحق افراد سے کسی قسم کی چھینا جھپٹی سامنے نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

رات گئے فائرنگ کے بعد پی پی کارکنان بھاری تعداد میں عباسی شہید اسپتال بھی پہنچ گئئے تھے۔

جاں بحق دونوں افراد کا پوسٹ مارٹم بعد ازاں مکمل کرلیا گیا۔ مقتول طارق کو8 اور ٹیکسی ڈرائیورکو3گولیاں لگی ہیں۔

زخمی خاتون کو ہاتھ پر ایک گولی لگی۔ جس کا خاتون کا ناظم آباد کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

firing

karachi

firing incident