Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی بھی مستعفی
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 11:51pm
ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بم دھماکا ہوا۔ فوٹو — فائل
ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بم دھماکا ہوا۔ فوٹو — فائل

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی جبکہ نگراں وزیر داخلہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنا عہدہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے چھوڑا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وی نیوز سے انٹرویو میں سرفراز بگٹی سے جب ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیکیرٹ ہے۔

سرفراز بگٹی نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں تاہم انہیں کچھ نوجوانوں سے شکایت بھی ہے۔

سرفراز بگٹی کون ہیں؟

میر سرفراز بگٹی یکم جون 1981 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ میر غلام قادر مسوری بگٹی کے صاحبزادے ہیں اور بلوچستان کے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز سیاستدان ہیں جو بلوچستان کے وزیر داخلہ اور قبائلی امور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے لارنس کالج، مری میں تعلیم حاصل کی۔ بورڈنگ اسکول میں قیام کے دوران اس نے مباحثوں میں حصہ لیا اور انہیں کھیلوں سے بھی شغف رہا۔

نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی مستعفی

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی مستعفی ہوگئے۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ارسال کیا تھا، علی مردان خان ڈومکی نے آج نگراں صوبائی وزیر بلوچستان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

نگراں مشیر معدنیات بلوچستان عمیر محمد حسنی بھی مستعفی

ادھر نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور نگراں صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال رئیسانی کے بعد نگراں مشیر معدنیات بلوچستان عمیر محمد حسنی بھی مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں مشیر معدنیات بلوچستان عمیرمحمد حسنی نے چاغی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ جمع کرایا تھا، نگراں مشیر معدنیات بلوچستان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

الیکشن سے پہلے نگراں کابینہ سے مزید استعفوں کا بھی امکان ہے، آئندہ الیکشن کے لیے اہل ہونے کے لیے نگراں کابینہ سے استعفے دیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد

resign

anwar ul haq kakar

Caretaker Interior Minister

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

sarfaraz bugti

PM ANWAR UL HAQ KAKAR