Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، ملک میں بھی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2055 ڈالرز پر پہنچ گیا
شائع 15 دسمبر 2023 05:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا جبکہ ملک میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2055 ڈالرز پر پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

10گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہوگئی۔

economic crisis

bullion rates

dollar vs rupee

Pakistan Stock Exchange (PSX)